اتوار، 8 دسمبر، 2013

تصوير جاناں

ایک بادشاہ کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے.
(١) اندھا (٢) فقیر (٣) عالم (۴) عاشق.
بادشاہ نے یہ مصرعہ کہہ دیا
" اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"
اور سب کو حکم دیا کہ اس سے پہلے مصرعہ لگا کر شعر پورا کرو.

(١) اندھے نے کہا:
"اس میں گویائی نہیں اور مجهـ میں بینائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"

(٢) فقیر نے کہا:
"مانگتے تھے مصور جیب میں پائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"


(٣) عالم نے کہا:
" بت پرستی دین احمد ص میں کبھی آئی نہیں، 
اس لیے تصویر جاناں ھم نے کھنچوائی نہیں"

(۴) عاشق نے تو کمال ہی کی حد کردی... کہا:
" ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ھم نے کھنچوائی نہیں"